سیدجنید غزنوی دین کا ایک ادنی طالب علم، تحدیث نعمت کے طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ انکا تعلق برصغیر کے معروف علمی اور دینی گھرانے سے ہے۔ انکے والد سید ابو بکر غزنویؒ (وائس چانسلربہاولپور یونیورسٹی) نہ صرف ایک ماہر تعلیم تھے بلکہ ایک بلند پایہ دینی اور علمی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ ایک صاحب طرز مبلغ بھی تھے۔ سید جنید غزنوی کے دادا حضرت سید داود غزنویؒ برصغیر کی ایک قد آور دینی اور سیاسی ہستی تھے ۔ اس سے آگے حضرت عبدالجبار غزنویؒ انکے پرداداتھے اور اُس کے اوپر حضرت عبداللہ غزنویؒ کا اسمگرامی ہے۔ ان سب اصحاب پر اللہ کا بڑا کرم یہ تھا کہ ان سب کو خدمت خلق کے لیے منتخب کیا گیا تھا خلق کی علمی دینی اور روحانی خدمت۔
سید جنید غزنوی کا تعلیمی پسِ منظر یہ ہے کہ انہوں نے ایم ۔اے سیاسیات کی ڈگری گورنمنٹ کالج لاہور سے اور ایم۔اے تاریخ کی ڈگری پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی۔ درس نظامی کا کورس دارالعلوم تقویدالاسلام سے پڑھا۔ برک سکول لاہور کے ڈائیریکٹر ہیں۔(برک سکول لاہور کے بارے میں معلومات ویب سائیٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں)۔
اِس ویب سائٹ پر سید جنید غزنوی کی مختلف چیزیں رکھی گئی ہیں جِن میں ان کے ٹی وی پروگرامز ، مختلف جگہوں پر دیے گئے لیکچرز،آ ڈیو تقاریر شامل ہیں۔
ویب سایٹ پر انکے والد حضرت سید ابوبکر غزنویؒ کے شائقین کیلئے انکے کُچھ آڈیو تقاریر بھی رکھی جا رہی ہیں۔
(ویب سائٹ ابھی اپنے ارتقائی مراحل سے گُزر رہی ہے)
-
Video
-
Audio